عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// سرینگر کے سونوار علاقے میں ایک افسوس ناک واقعہ میں باپ نے اپنے بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی، جس دوران ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گھریلو جھگڑے کے دوران ایک باپ نے اپنے بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی اور اس پر چاقو سے حملہ کر دیا تاہم ہسپتال میں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
سری نگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا، “محمود احمد وانی ولد نذیر وانی سکنہ سونوار سری نگر کو اپنے بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے”۔
اُنہوں نے کہا کہ گھریلو جھگڑے کے دوران باپ نے بیٹے پر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا، اس دوران جرم میں استعمال آلہ بھی بر آمد کر لیا گیا ہے، زخمی شخص ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں آئی پی سی کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 121/2023 پولیس تھانہ رام منشی باغ میں درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔