عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// ضلع رام بن کے ماروگ میں ٹنل 2 کے قریب چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ رام بن میں ٹنل 2 کے قریب بھاری پسی گرآنے کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت کو معطل کیا گیا ہے، جس کے بعد اہلکاروں اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ پسی ہٹانے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صورتحال کے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔