عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے علاقہ مچیل کی طرف بنائی جارہی پردھان منتری گرام سڑک یوجنا سڑک کو کھول دیا ہے جسے اب مچیل ماتا کی یاترا کرنے والے پیدل یاتریوں کے لیے مزید آرام دہ، پر لطف اور محفوظ سفر بنے گا۔یہ کامیابی محکمہ پی ایم جی ایس وائی ڈویژن کشتواڑ
کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے، کیونکہ اس نے مچیل سڑک پر مشکل پتھریلے حصے کو بہت کم وقت میں کامیابی سے صاف کیااور اسے قابل آمدرفت بنادیا ۔منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ڈبل شفٹوں میں کام کیاگیا۔ پتھریلے سٹریچ میں سڑک کی کٹائی کے نتیجے میں اس سڑک پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جسے اب ہموری گاؤں تک یاتری پیدل سفر کے لیے استعمال کر رہے ہیں اورسفر میں 1.5 سے 2 گھنٹے کی کمی ہوگی جسے یاتریوں کی مشکلات میں کمی ہوگی۔ موو پل پر فوج کی 17 آر آر کے ذریعہ ریلنگ کی تنصیب نے یاتریوں کے سفر کے دوران ان کی حفاظت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔