عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر پولیس کی ریاستی تفتیشی ایجنسی(ایس آئی اے) نے مشہور جج نیل کانتھ گنجو کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے عوام سے مدد مانگی ہے۔ایس آئی اے نے ایک مکتوب کے ذریعے نیل کنٹھ گنجو قتل کیس کے حقائق یا حالات سے واقف تمام افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور کسی بھی ایسے واقع کا حساب دیں جس کا فوری یا بالواسطہ طور پر کیس کی تفتیش پر اثر پڑے تاکہ بڑی مجرمانہ سازش کا پردہ فاش ہو۔ معاملے میں”ایسے تمام افراد کی شناخت کو مکمل طور پر پوشیدہ اور محفوظ رکھا جائے گا اس کے علاوہ تمام مفید اور متعلقہ معلومات کو مناسب انعام دیا جائے گا”،۔عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ 8899004976یا ای میل [email protected] پر اس قتل کیس سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے رابطہ کریں۔