عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// گرمائی دارالحکومت سری نگر میں واقع دنیا کی مشہور ڈل جھیل میں ایک نو عمر لڑکا ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بمنہ کا رہائشی ایک نوعمر لڑکا ،جس کی شناخت واحد فیاض کے طور سے ہوئی ہے، ڈل جھیل میں اس وقت ڈوب گیا جب وہ وہاں نہا رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کی لاش کو مقامی لوگوں نے دریائی پولیس سری نگر کی مدد سے گھاٹ نمبر 16کے قریب ڈل جھیل سے نکالا اور فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ طبی اور قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔