رام بن//جموں سرینگر قومی شاہراہ چند گھنٹے بند رہنے کیلئے جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے اور درماندہ ٹریفک اور یاترا کی گاڑیوں کو نکالا جا رہا ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ ٹنل 2 قریب گر پسی ہٹانے کے بعد شاہراہ کو قابل آمد ورفت بنایا جا رہا ہے اور امرناتھ یاترا کی 64 گاڑیوں پر مشتمل جتھے کو چندرکوٹ سے کشمیر کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ شاہراہ کی مکمل بحالی تک شاہراہ پر سفر کرنے کا منصوبہ نہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے رابطہ قائم کریں۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر آمد ورفت بحال