عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// سرینگر پولیس نے بتایا کہ رواں برس فروری کے آخری ہفتے سے لاپتہ ایک شخص کی نیم بوسیدہ لاش ہفتہ کو سری نگر کے مضافات میں برآمد کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاش خوشحالسر کے قریب ایک سڑک پر کچھ راہگیروں نے اور پولیس کو اس کی اطلاع دی، اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ بعد ازاںلاش کی شناخت غلام احمد ملک ولد غلام حسن ملک ساکن عالمگیری بازار سری نگر کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ یہ شخص 21 فروری 2023 کو اپنے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔