Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

سعدواری خانیار کا نکاسی آب نظام ناکام زیرزمین ڈرینوں کا پانی سڑک پربہنے سے لوگوں کو مشکلات

Mir Ajaz
Last updated: August 5, 2023 12:51 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

بلال فرقانی

سرینگر// شہر خاص کے سعد واری خانیار میںناقص نکاسی ا?ب نظام اور اندرون خستہ حال سڑک مقامی لوگوں کیلئے کسی ڈرائونے خواب سے کم نہیں ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ برسوں گزر گئے،حکومتیں تبدیل ہوئیں اور کارپوریٹر بدل گئے مگر ان کے مسائل کا ازالہ نہیں ہوا۔ سعد واری کی اندرون سڑک سے2بڑی نالیاں گزر رہی ہیں جن میں ایک زیر زمین اور ایک بالائے زمین ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ مخدوم صاحب علاقے سے لیکر سعد واری تک کے متعدد علاقوں کا گندہ پانی اور فضلہ اور ان ہی ڈرینوں سے گزرتا ہے،تاہم ناقص نکاسی آب نظام کی وجہ سے پانی ڈرینوں کے اْوپر سے گزر کر بہتا ہے،جس کے نتیجے میں سڑک بھی زیر آب آتی ہے اور یہی علاقے میں عفونت کا سبب بنتی ہے۔

 

 

لطیف احمد نامی ایک مقامی شہری نے بتایا کہ بارشوں میں تو یہ سڑک مکمل جھیل میں تبدیل ہوتی ہے،کیونکہ مختلف علاقوں سے بہنے والا پانی ڈرینوں کے اوپر سے بہتا ہے،مگر عام دنوں میں بھی یہ یہی صورتحال ہوتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں ڈرینوں سے گزرنے والے پانی کے عفونت سے مقامی لوگ بالخصوص بچوں اور بزرگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے۔ لطیف کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں انہوں نے کئی بار متعلقہ حکام کی نوٹس میں بھی یہ بات لائی،تاہم ان کے مسائل کا ازالہ نہیں ہوا۔نیلوفر نامی مقامی خاتون نے بتایا کہ اصل معاملہ’ایس ٹی پی‘ سے جڑا ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ متعددعلاقوں کا گندا پانی ان ڈرینوں سے گزر کر بابہ ڈیمب میں’ایس ٹی پی‘ میں جاتا ہے ،تاہم غوثیہ اسپتال کے نزدیک پائپوں کا حجم کم ہے،جس کے نتیجے میں یہ پانی واپس ڈرینوں میں آتا ہے اور سعد واری کی سڑک پر جمع ہوتا ہے،اور گرمیوں کے دنوں میں عفونت کا سبب بنتا ہے۔نیلوفر نے کہا کہ یہ معاملہ کئی برس قبل محکمہ’یو ای ای ڈی‘ کی نوٹس میں بھی لایا گیا تھا اور اس وقت کی ایگزیکٹو انجینئر نے پائپوں کا حجم بڑھانے کا مشورہ دیا تھا تاہم سرکاری فرمان سراب ثابت ہوئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نکاس آب نظام میں خرابی کے نتیجے میں غوثیہ اسپتال سے لیکر سعد واری تک کی سڑک بھی خستہ ہوگئی ہے اور ہمہ وقت اس پر پانی ہوتا ہے،جس کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حرکت اور لوگوں کا عبور و مرور بھی مشکل بن جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کئی بار ٹریفک جام کا مسئلہ بھی اسی گندھے اور غلیظ پانی کے سبب سے ہوتا۔انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ انہیں اس مصیبت سے نجات دلائی جائے اور نکاس آب نظام میں سدھار لایاجائے اور ماہرین سے رائے لیکر اس کو تعمیر کیا جائے۔ اس سلسلے میں متعلقہ کارپوریٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گزشتہ برس ہی سعدواری میں زیر زمین پائپوں کو نصب بھی کیا گیا اور بالائے زمین ڈرینج کو بھی ٹھیک کیا گیا۔ مختار احمد کا کہنا تھا کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ایک انجینئر نے دورہ بھی کیا اور کچھ مشورہ بھی دیا تھا تاہم مقامی لوگوں نے کام میںرکاوٹ کھڑی کی،جس کے بعد وہ رقم متصل پارک کو خوبصورت بنانے میں صرف کیا گیا۔مختار کا کہنا تھا کہ نیز اس علاقے میں کچھ رنگریزوں( کپڑوں کو رنگنے والے) کی دکانیں ہیں،جو اکثر بالن جلاتے ہیں اور اس کی راکھ اور دیگر کوڑا کچرا ڈرینوں میں ڈالتے ہیں،جس کے نتیجے میں ڈرینوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہیں اور پانی اْن کے اوپر آجاتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
یمن میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی نمشا پریا کو بچانے کی ہر ممکن کوشش جاری، حکومت ہند کا بیان
برصغیر
جی ایم سی جموں میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، طبی خدمات بری طرح متاثر
تازہ ترین
کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا
برصغیر
ہندوستان نے ٹی آر ایف کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا کیا خیر مقدم
برصغیر

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

July 17, 2025
شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025
شہر نامہ

عاقب سلام کوصدمہ | داداجان فوت

July 13, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?