عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ//فوج کی ایک گشتی پارٹی نے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب ایک گونگے شخص کو گھومتے ہوئے پایا۔ حکام نے بدھ کو بتایا کہ پہلی نظر میں یہ شخص ذہنی طور پر معذور معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گلپور سیکٹر میں باتھر پل کے قریب زخمی حالت میں پایا گیا اور اسے پولیس اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا جو اسے ہسپتال لے گئے۔حکام کے مطابق اس شخص نے بظاہر سرحدی باڑ کو عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے خود کو زخمی کر لیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اس کا علاج چل رہا ہے۔