عاصف بٹ
کشتواڑ// کشتواڑ بٹوت قومی شاہراہ پر درابشالہ کلگڑی کے قریب موٹر سائیکل کی ڈمپر سے ٹکر میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ دوسرا شدیدطور پر زخمی ہوا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل زیر نمبر JKO2AN-00279ڈمپر زیرنمبر JK02CT-4195 کی زد میں آ گیا، حادثے میں دو افراد شدید طور پر زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو فوری طور ٹھاٹھری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں میں سے ایک کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت محمد اشرف ولد بشیر احمد کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت کفایت اللہ ولد محمد حنیف کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی کو مزید علاج کیلئے میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیاگیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حادثے کا شکار ہوئے دونوں افراد پاور پروجیکٹ تعمیرکرہی کمپنی میں ملازم تھے۔
چوکی انچارج درابشالہ وشال سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ دوسرا شدید طور ہر زخمی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔