عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//راجباغ سرینگرمیں ایک پولیس اہلکار کواپنی سروس رائفل سے خودکوگولی مار کرخودکشی کی۔آئی آرپی کے10ویں بٹالین کے عبدالحمیدولدعلی محمدساکن الہ پورہ بڈگام نے راجباغ کے ایک ہوٹل میں خودکوگولی مار دی۔حمید کوفوری طورہسپتال لیجایاگیاجہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا۔اس دوران پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔