اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ میں ایکو گاڑی کی ٹکر سے 13 سالہ بچے کی موت واقع ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز کاہرہ جائی پل کے نزدیک ایک ایکو گاڑی زیر نمبر JK06B-1153 نے بابر احمد (13)ولد محمد رفیق ساکنہ بٹوگڑہ کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔
زخمی کو مقامی لوگوں و پولیس نے مذکورہ بچے کو سی ایچ سی ٹھاٹھری میں بھرتی کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ادھر، پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔