عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //سرینگر پولیس کی ٹیم نے بٹہ مالو علاقے میں البدر سے منسلک ایک ہائبرڈ ملی ٹینٹ کو گرفتار کیا ۔ اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا ۔مخصوص خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سرینگر پولیس کی ایک چھوٹی ٹیم نے عرفات یوسف ولد محمد یوسف خان ساکن راجپورہ پلوامہ کو بٹہ مالو علاقے میں حراست میں لیا۔ اس کے قبضے سے ایک پستول، 20 زندہ رائونڈ، 2 میگزین سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا ۔ پولیس کے مطابقابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ وہ جنوبی کشمیر رینج میں ملی ٹینسی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اور وہ مذموم عزائم کے ساتھ سری نگر آیا تھا اور کسی دہشت گردانہ حملے کو انجام دینے سے پہلے ہی اسے گرفتار کر لیا گیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وہ سیکورٹی فورسز پر دو بار گرنیڈ پھینکنے میں ملوث تھا، پہلی بار راج پورہ میں سی آر پی ایف کی گاڑی پر اور دوسری بار ہال میں سی آر پی ایف/آر آر کیمپ پر گرینیڈپھینکا۔اسکے خلاف ایف آئی آر نمبر 61/22پہلے ہی رجسٹرڈ ہے۔دستی بم پھینکنے کے علاوہ وہ لون ولف واریر کے پوسٹر چسپاں کرنے میں ملوث تھا۔ اس کے خلاف پہلے ہی دہشت گردی کے کئی مقدمات درج ہیں۔ ایف آئی آر نمبر 94/2023 کے تحت یو ایل اے پی ایکٹ کی دفعہ 13، 23 اور آئی اے ایکٹ کی 7/25 کے تحت ایک مقدمہ پولیس اسٹیشن بٹہ مالو میں درج ہے۔