عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرینگر کے ڈائون ٹائو ن کے رہائشیوں کے ایک وفد نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا سے ملاقات کی۔گریٹر سری نگر لیڈرشپ کے بینر تلے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں مختلف عوامی مسائل اور عوام کی فلاح و بہبود کے مطالبات درج تھے۔
بعد ازاں کرناہ، کپواڑہ سے گجر اور بکروال یوتھ ویلفیئر کانفرنس کے نمائندوں نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور اپنے علاقے کے مسائل اور مطالبات کو پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ارکان کو ان کے پیش کردہ مسائل اور مطالبات پر مناسب کارروائی کا یقین دلایا۔