اشتیاق ملک
ڈوڈہ //کشتواڑ بٹوت قومی شاہراہ پر شبنوت پریم نگر کے نزدیک گذشتہ شب ایک گاڑی دریائے چناب میں جاگری لیکن جائے وقوعہ سے صرف ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب ایک نامعلوم گاڑی شبنوت پل کے نزدیک دریائے چناب میں جا گری، اس دوران پریم نگر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور چناب کے کنارے ایک موبائل فون ملا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گاڑی اور نہ ہی کو سراغ ملا۔
اُنہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ گاڑی چناب میں بہہ گئی ہے، پولیس، انتظامیہ نے بچاو کاروائی شروع کی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے