Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

حسینیت ہی اصل فلسفہ انسانیت ہے کربلا

Mir Ajaz
Last updated: July 28, 2023 12:58 am
Mir Ajaz
Share
10 Min Read
SHARE
بلال احمد پرے
کربلا کی تپتی ریت پر نواسہ مصطفٰی ؐ، جگر گوشہ علی مْرتضیٰ رضی اللہ عنہ، دِل بندِ نورِ نظر فاطِمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا، سلطانِ کربلا، سردار شباب اہل جنت سیدنا امام حسین ؑ اور آپؑ کے خانوادہ کے شہزاوں اور وفاشعار جانثاروں نے سنہ 61 ھجری میں جامِ شہادت نوش فرمایا۔ یہ واقعہ پیغمبر آخرالزمان خاتم النبیین حضرت محمد مصطفٰےؐ کے اس دنیا سے پردہ فرمانے کے محض 50 سال بعد رونما ہوا۔ جب آپؐ کے سینچے ہوئے باغ کو دشمنانِ اسلام نے ویران بنانے کی ناکام کوشش کیں تھی۔ دین ِ اسلام کے اسی مہکتے اور چمکتے باغ کو چار چاند لگانے کے لئے ہی خانوادہ سیدنا امام حسینؑ کے 72 عظیم ترین متقین نے کربلا کی گرم رتیلی زمین کو اپنے معطر خون سے سر سبز و شاداب بنا دیا۔
یہ لڑائی حسینیت اور یزیدیت کے مابین امتیازی لکیر کھینچی جانے والی شہادت تھی۔ جس کے بعد حسینیت ہمیشہ کے لئے ہر دل میں زندہ ہو کر رہ گئی۔ اس دلدوز واقع کے بعد مسلمانوں کے اندر دین کے تئیں ایک نئی روح پیدا ہوئی ہے۔
چونکہ اسلام کی اصل عمارت کا نام حْسینیت ہے۔ سیدنا حسین علیہ السلام نے اسلام کی شبیہ برقرار رکھنے کے لئے اپنی جان، اپنے خاندان اور اپنے وفاشعار جانثاروں کی شہادت گوارا کر دی لیکن دین اسلام پر ذرا بھی آنچ آنے نہیں دی۔ اور اس کوشش کو ہمیشہ کے لئے بے نقاب کر دیا۔ اس طرح آپ ؑ دنیا میں آنے والے تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ بن گئے ہیں۔
حسینیت ایک ایسی فکر، سوچ اور فلسفے کا نام ہے جو ہمیشہ ایک انسان کو حق اور سچائی کی ترجمانی کرنے پر کھڑا کرتی ہے۔ حْسینیت یہی ہے کہ کتابْ اللہ و سنتِ رسول اللہؐ کو مضبوطی سے پکڑ کر رکھا جائے۔ جب کہ یزیدیت یہ ہے کہ دینِ اسلام کی عمارت سے باہر نکل کر من چاہی زندگی گزاری جائے۔ حْسینیت یہی ہے کہ عدل و انصاف کا تقاضا ہر آن، بان و شان سے برقرار رکھا جائے، جو ہمارے ہر شعبے میں خوب جْھلکتا ہوا نظر آرہا ہو۔ جب کہ رشوت سانی، بدعنوانی، دھوکہ دہی، چال بازی سے کام کرنا یزیدیت کے سوا کچھ نہیں ہے۔
حْسینیت یہی ہے کہ حلال کھانے پر ہی نہیں بلکہ حلال کمائی پر بھی اکتفا کیا جائے۔ جب کہ یزیدیت یہی ہے کہ رشوت کو پروفیشن بنا کر دیگر غیر شرعی طریقوں سے خوب دولت سمیٹ لی جائے۔ یتیموں، بیواؤں، غریبوں، محتاجوں، مسکینوں، کمزور، ناتوان اور ضرورت مندوں کی خاطر دوڈ دوپ کرنا حْسینیت ہے۔ جب کہ یتیم و بیواؤں، غریبوں و محتاجوں اور مسکینوں کے نام پر رقومات حاصل کر کے اپنا پیٹ بھر دینا یزیدیت ہے۔ حْسینیت کی فکر یہی ہے کہ اقامتِ دین قائم کی سعی کی جائے جب کہ یزیدیت یہی ہے کہ دینِ اسلام کے ستونوں کو منہدم کیا جائے۔
حْسینیت یہی ہے کہ مسافروں اور مہمانوں کو رب العالمین کی رحمت سمجھ کر انہیں عزت و اکرام سے پیش آئیں۔ اور یزیدیت یہی ہے کہ مسافروں اور مہمانوں کو بے عزت کرکے ان کی دل آزاری کی جائے یہاں تک کہ پانی کے ایک بوند کے لئے بھی ترسایا جائے۔ حْسینیت یہی ہے کہ بھوکوں کو کھلایا جائے، ننگے کو پہنایا جائے اور بیماروں کی عیادت کر کے مداوا کیا جائے، جب کہ یزیدیت یہی ہے کہ صرف اپنے نفس کی فکر کرتے ہوئے انسانیت کو بے دردی سے قتل کیا جائے۔ حْسینیت یہی ہے کہ اپنے اہل و عیال، ہمسایوں اور رشتہ داروں کی فکر کی جائے، جب کہ یزیدیت یہی ہے کہ تمام رشتے ناطے توڑ کر صرف اپنے ذاتی مفاد کے لئے خوب دولت جمع کی جائے اور اس سے بینکوں کے اندر لوگوں کی نظروں سے دور محفوظ رکھا جائے۔ حْسینیت یہی ہے کہ ہمیشہ دیانتداری سے کام کیا جائے جب کہ یزیدیت یہی ہے کہ بے ایمانی، خیانت اور دھوکہ دہی کو اپنا شیوہ بنایا جائے۔
حْسینیت یہ نہیں ہے کہ قرآن کو الماریوں میں سجایاجائے۔ حْسینیت یہ بھی نہیں ہے کہ طاقتور پوزیشن حاصل ہوتے ہی لوگوں کا گلہ دبا دیا جائے۔ بلکہ ‘طاقت ہی حق’ ہے کے بجائے ‘حق ہی طاقت’ ہے، حْسینیت کہلاتی ہے۔ حْسینیت یہ نہیں ہے کہ اجتماعی زندگی میں انسان متقی و پرہیزگار معلوم ہو اور تنہائی میں وحشی جانور سے بھی بدتر بن جائے۔ حْسینیت اس کا نام نہیں کہ جعلی ڈگریاں بیچی یا خریدی جائے اور اس کے سہارے ناجائز طریقے سے روزگار حاصل کیا جائے۔
حْسینیت اس کا نام نہیں کہ دوسروں کے مسائل کو قرآن و حدیث کی روشنی میں فیصلہ سنایا جائے اور جب اپنا کوئی فیصلہ کرنا ہو تو اس وقت دوسرے ذرائع کی طرف پلٹا جائے۔ حْسینیت یہ نہیں ہے کہ کسی کے حق کو ظلم و جبر اور غاصبانہ انداز سے دبایا جائے۔ حْسینیت یہ نہیں ہے کہ سماج میں خواہ مخواہ نفرت کے بیج بو کر تفرقہ پیدا کیا جائے۔ حْسینیت یہ بھی نہیں ہے کہ ایک دوسرے کے مابین لڑائی اور جھگڑے پیدا کئے جائیں۔
حْسینیت یہ نہیں ہے کہ چند ایام کے لئے روزے رکھیں جائے اور اس کے بعد حلال و حرام میں تمیز کرنا چھوڑ دیا جائے۔ حْسینیت یہ نہیں ہے کہ نفس کے بہکاوے میں آکر اپنے عیال سے دور رات بھر ہوٹلوں میں گزاری جائے ۔ حْسینیت یہ نہیں ہے کہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی نفع حاصل کرنے کے لئے ذخیرہ اندوزی کی جائے اور خراب مال کو بہترین مال کے ساتھ ملاوٹ کر کے اونچے داموں بیچا جائے۔ حْسینیت یہ بھی نہیں ہے کہ درویش صفت لبادہ اوڑھ کر سادہ لوح لوگوں کو ٹھگا جائے۔
گویا اس حقیقت سے کسی کو انکار ممکن نہیں ہے کہ سیدنا حسین ؑ کسی ایک قوم، علاقے، مسلک و فرقے کے نہیںہیں بلکہ سیدنا امام حسینؑ دنیا کے تمام انسانوں اور انسانیت کی بقا کا نام ہے۔ یہ حق و باطل کے درمیان حد فاصل کرنے والی حقیقی فکر کا نام ہے۔ آج بھی جہاں دنیا میں جھوٹ، فریب، دھوکہ دہی، قتل و غارت، لوٹ و کھسوٹ، فتنہ و فساد، چوری ڈکیتی، مار دھاڑ، بے شرمی و بے حیائی، عیاشی، بدکاری، رشوت خوری، تفرقہ بازی، منشیات فروشی ہوگی وہاں یزیدیت کے سوا کچھ بھی نہیں ہوگا اور جہاں دنیا میں حق روشن ہو، عدل و انصاف کی ترازو کو قائم رکھے ہوئے ہوں، خوفِ خدا طاری ہو، اْنسیت، ہمدردی، محبت، اتحاد و اتفاق، خوش طبعی، ملنساری، بھائی چارگی، اللہ اور اس کے آخری رسول ؐ کی فرمانبرداری پر راضی ہو، حیا و پاکدامنی کو اپنا لباس بنائے رکھے ہوں، وہاں حْسینیت سورج کی طرح چمک رہی ہو گی۔ اور یہی سیدنا حسینؑ کی اصل سلطنت بھی کہلاتی ہے۔
 بقول شاعر:۔
شاہ است حْسین ؑ بادشاہ است حْسین ؑ
دین است حْسین ؑ دین پناہ است حْسین ؑ
یعنی شاہ بھی حسین ؑہے بادشاہ بھی حسینؑ ہے
دین بھی حسین ؑہے دین کو پناہ دینے والا بھی حسین ؑ ہے
چونکہ آپ ؑ کے اس غیر معمولی و اعلیٰ اخلاقی کردار کا اعتراف دنیا کے ہر انسان کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ حتیٰ کہ دنیا کے مشہور و معروف غیر مسلم شخصیات نے نہ صرف آپ ؑ کے حق میں تعریفوں کے پل باندھے ہیں بلکہ آپ ؑکے کردار کو نمونہ بنا کر انسانیت کے لئے کارآمد اور فائدہ بخش کام انجام دئے ہیں جن میں پنڈت جواہر لعل نہرو، مہاتما گاندھی، راجندر پرساد، سروجنی نائیڈو، رابندرناتھ ٹیگور، نیلسن منڈیلا جیسی اہم شخصیات قابل ذکر ہیں۔
بقولِ شاعر :۔
گرچہ وہ جوش و جذبہ ہے امت میں ابھی بھی
پر وہ صبر و غیور کا کاروانِ حسین ؑکہیں نہیں
لہذا اْمتِ مسلمہ کو چاہئے کہ سیدنا امام حسین ؑ کو اپنا نمونہ (Ideal) بنائیں۔ سیدنا حسین ؑ کے عظیم اور مقدس مشن کی آبیاری اس طرح کریں کہ آپ ؑ کے سکھلائے ہوئے دائمی اصولوں کو اپنی زندگی میں لانے کی کوشش کی جائے۔ اپنے اندر موجود اْن خصلتوں کو دور کرنے کی کوشش کریں جن سے یزیدیت کو تقویت ملتی ہے اور اِس کے برعکس اْن خصائل کو پروان چڑھائیں جن سے حْسینیت زندہ ہو جاتی ہے۔ اس طرح سے ہم اپنی بستی، قصبہ، شہر، ملک اور دنیا کو وفا شعاری، اْنسیت، محبت، ملنساری، امن و اتحاد کے گْلوں سے مہکتا اور چمکتا ہوا گلشن بنا سکتے ہیں جو ہمارے لئے رب الزوجلال کی قْربت کے حصول کا باعث بن سکتی ہے۔
رابطہ۔ہاری پاری گام ترال
فون نمبر۔ 9858109109
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم
چھرنبل ۔ نظروں سے اوجھل دلکش سیاحتی مقام سیاحت
کالم

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?