عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// پولیس نے اتوار کی شام کو ایگزہیبیش گراونڈ میں دو نوجوانوں کو چاقو گھونپنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
سری نگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا، “سریابالا کے رہائشی 3 ملزمان حماد خان ولد مرحوم جاوید احمد، بازل خان ولد جاوید احمد اور ماجد خان ولد مرحوم محمد افضل خان نے ایگزہیبیش گراؤنڈ سرینگر میں 2 نوجوانوں کو چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا”۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے تینوں ملزمان کو موقع پر ہی دھردبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے اور واردات میں استعمال ہونے والی 3 چھریاں برآمد کر لیں ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ شیر گڑھی میں آئی پی سی کی دفعہ 307 اور 341 کے تحت ایک مقدمہ ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر
40/2023 درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
بتا دیں کہ چند روز قبل سرینگر انتظامیہ نے چاقو زنی واقع کے پیش نظر تیز دھار والے ہتھیاروں اور چاقو کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی۔