ڈوڈہ// ڈوڈہ ضلع کے کاستی گڑھ علاقے میں ریچھ کے حملے میں مقامی شہری شدید طورپر زخمی ہوا اور اس سے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کاستی گڑھ ڈوڈہ میں اتوار کی صبح جسویندر سنگھ نامی شہری جنگل کی طرف گیا تو راستے میں ہی ریچھ نے اس پر حملہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا ، زخمی شہری کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
دریں اثنا کاستی گڑھ علاقے میں ہی اتوار کی صبح وائلڈ لائف ٹیم نے تیندوے کو پکڑکر وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا۔
ڈوڈہ میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی