عاصف بٹ
کشتواڑ// بجلی فیس میں اضافہ و انتہائی ناقص بجلی کی سپلائی کو لیکر ڈی ڈی سی ممبر بونجواہ نے مقامی لوگوںکے ہمراہ متعلقہ محکمہ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کررہے مقامی لوگوں نے محکمہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔انھوں نے بتایا کہ جہاںصارفین کوماہانہ تین سو روپے فیس دینا پڑتی تھی وہیں اب اس کو بڑھا کر سات سو کیاگیا ہے۔انہوںنے کہا کہ علاقے میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے اور دوسری طرف محکمہ اضافی بلیں بھیج کر مزید بوجھ بڑھارہاہے جس کی وجہ سے غریب عوام سخت پریشان ہے اور اگر جلد متعلقہ محکمہ نے اسکا کوئی حل نہ نکالا تو عوام سڑکوں پر آکر احتجاج کرے گی۔ڈی ڈی سی بونجواہ امینہ چودھری نے بتایا کہ اگرمحکمہ نے ایک ہفتے کے اندر بجلی کے اضافی فیس کو کم نہ کیا تو عوام سڑکوں پر آکر احتجاج کرے گی اور دوندی میں بجلی کی سپلائی کو بند کیا جائیگا۔