محمد تسکین
بانہال// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ناچلانہ کے قریب بانہال کیطرف آرہا ایک فوجی ٹرک ایک درخت کی زد میں آنے سے دو اہلکار شدید طور پر زخمی ہوئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں ٹرک کے کیبن میں سوار دونوں فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو 23 راشٹریہ رائفلز کے نزدیکی فوجی کیمپ میں علاج کیلئے منتقل کیا گیا ہے۔
ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور اسے اودہمپور کمانڈ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
حادثے سے شاہراہ پر ٹریفک میں بھی خلل پڑا ہے اور ناچلانہ سے رامسو تک ٹرک جام جیسی صورتحال پیدا ہوئی۔