عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// حکومت کے پاس جمعرات سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے لیے بھاری قانون سازی کا کام ہے جس میں ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل، 2023، اس کے ایجنڈے میں شامل 31 بلوں میں شامل ہے۔جموں و کشمیر ریزرویشن (ترمیمی بل) 2023،آئین(جموں و کشمیر)شیڈول کاسٹس آرڈر (ترمیمی بل)، 2023،اور آئین (جموں و کشمیر) شیڈول ٹرائب آرڈر(ترمیمی)بل، 2023 بھی پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی۔ جے اینڈ کے ریزرویشن (ترمیمی) بل 2023 میں او بی سی کو ریزرویشن دینے، پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ دینے اور چھوڑے گئے والمیکیوں کو ایس سی میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔ آئین جے اینڈ کے ایس سی آرڈر (ترمیمی) بل 2023 میں والمیکی کمیونٹی کو جموں و کشمیر کی شیڈول کاسٹ کی فہرست میں 5 نمبر پر شامل کرنے کی تجویز ہے۔ آئین (جے اینڈ کے) ایس ٹی آرڈر (ترمیم) بل 2023 جے کے سے متعلق ایس ٹی شیڈول قبائل کی فہرست پر نظر ثانی کرنے کی تجویز کرتا ہے اور پی ایس پی (پہاڑی بولنے والے)، پدری، کوہلی اور گڈا برہمنوں کو فہرست میں شامل کرنے کی تجویز کرتا ہے۔ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2023 کو مرکزی کابینہ نے اس ماہ کے شروع میں منظوری دی تھی۔اس حکومت نے گزشتہ اگست میں پارلیمنٹ سے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل واپس لے لیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ایک نیا بل لے کر آئے گی۔ سپریم کورٹ نے 2017 میں فیصلہ دیا تھا کہ رازداری ایک بنیادی حق ہے اور ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل، 2023، مرکز کی طرف سے بنائے جانے والے ٹیکنالوجی کے ضوابط کے وسیع فریم ورک کا ایک اہم ستون ہے۔بل کا پچھلا ورژن ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ساتھ ایک وسیع مشاورتی عمل کے بعد سامنے آیا تھا ۔