بلال فرقانی
سرینگر// شہر میں اسمارٹ سٹی مشن کے تحت ٹھیلے والوں کیلئے علیحدہ زون تیار کئے جا رہے ہیں تاکہ خوانچہ فروشوں کے کاروبار کو تحفظ فراہم ہوسکے،تاہم ’ایس سی ایم ایل‘ نے واضح کیا کہ شہر میں منی بسوں اور چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کیلئے مستقل بنیادوں پر اڈے قائم کرنے کا انہیں منڈیٹ نہیں ہے۔ سرینگر میں سڑکوں،فٹ پاتھوں اور گلی کوچوں میں پٹری فروشوں نے جہاں جال بچھایا ہے وہی اسمارٹ سٹی مشن کے تحت لالچوک اور اس کے گرنواح میں پٹری فروشوں کو علیحدہ جگہیں فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں بھی کارباری تحفظ فراہم ہو اور لوگوں کو بھی انکی وجہ سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اسمارٹ سٹی مشن کے پبلک انفارمیشن افسر کا کہنا ہے کہ ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ کے خوانچہ فروشوں کیلئے مگر مل باغ میں علیحدہ زون تیار کیا ہے،جہاں پر150ریڑی نما دکانیں تیار کی گئیں۔ا
نہوں نے کہا کہ اس جگہ پر ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ کے پٹری فروشوں کو آباد کیا جائے گا جبکہ انکی نشاندہی سرینگر میونسپل کارپوریشن نے پہلے ہی کی ہے۔پبلک انفارمیشن افسر نے مزید کہا کہ بٹہ مالو،قمر واری روڑ کے خوانچہ فروشوں کیلئے بٹہ مالو میں علیحدہ جگہ کا انتخاب کیا جائے گاتاہم مذکورہ افسر کا کہنا ہے کہ سمارٹ سٹی مشن کو منی بسوں اور سومو(چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں) کیلئے مستقل بنیادوں پر اڈے قائم کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر کو مزید جاذب نظر،خوبصورت اور دلکش کے علاوہ ماحول دوست بنانے کیلئے سرینگر سمارٹ سٹی مشن لمیٹڈ نے انفامیشن ٹیکنالوجی کی بنیاد پر سڑکوں سے باہر سڑکوں پر پارکنگ نظام و مقامات کو چلانے او دیکھ بال کیلئے ہاتھوں میں لیا ہے۔