عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// ضلع سری نگر میں ایک نوجوان کو چاقو مار کر زخمی کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
سری نگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملزم اس سے قبل پتھر بازی کے واقعات میں بھی ملوث تھا۔
ایک ٹویٹ میں سرینگر پولیس نے کہا،”ایک ملزم قیصر احمد بھٹ (28) ولد خورشید احمد بھٹ سکنہ ناگبل، گاندربل کو عیدگاہ سرینگر میں ایک نوجوان پر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم اس سے قبل پتھربازی کے معاملات میں بھی ملوث رہا ہے۔ جرم کا ہتھیار بھی برآمد ہوا ہے”۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ صفاکدل میں آئی پی سی کی دفعہ 323، 341 اور 307 کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 99/2023 درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔