عاصف بٹ
کشتواڑ// کشتواڑ پولیس نے ضلع کے اندر منشیات کی ضبط شدہ بھاری کھیپ کو پولیس لائن کشتواڑ میں تباہ کردیاگیا۔ پرنسپل سیشن جج کشتواڑ کے اختتامی حکم کے تحت جاری کئے گئے حکم نامے زیر نمبر 159/ مورخہ 10جولائی نے ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ راجندر سنگھ ، تحصیلدار کشتواڑ منیب عمر، پبلک پراسیکیوٹر سیشن کورٹ کشتواڑ تیمور جہانگیر و انسپکٹر ڈرگ کنٹرولر کشتواڑ منیش گپتا کو این ڈی پی ایس کیسز کے تحت ضبط شدہ منشیات کو ٹھکانے لگانے کے لیے ممبران کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ پرنسپل سیشن جج/چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کشتواڑ/منصف جج کشتواڑ کے عدالتی احکامات کی تعمیل میں پولیس نے مختلف مقدمات کے تحت ضبط شدہ منشیات کو ان کی موجودگی میں تباہ کر دیا گیا۔