عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// شوپیان ضلع میں ملی ٹینٹوں کے حملے کے چند دن بعد، جس میں بہار سے تعلق رکھنے والے تین مہاجر مزدور زخمی ہوئے، اسٹیشن ہائوس آفیسر(ایس ایچ او) شوپیان، غلام جیلانی بٹ کو رینج پولیس ہیڈ کوارٹر اننت ناگ سے منسلک کر دیا گیاہے۔پولیس کے مطابق گاگرن شوپیان میں 13 جولائی کو تقریباً رات ساڑھے 8 بجے پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کے پیش نظر، انسپکٹر غلام جیلانی بٹ( ایس ایچ او) شوپیان( آر پی ایچ کیو) اننت ناگ سے منسلک کیا جاتا ہے”۔ یہ حکم پولیس جنوبی کشمیر رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل رئیس محمد بھٹ نے پیر کو جاری کیا۔آرڈر میں مزید کہا گیا کہ “یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔