جاوید اقبال
مینڈھر // مینڈھر سب ڈویژن کے طوطا گلی بھاٹہ دھوڑیاں جنگل سے منسلک کالا جھولہ جنگل میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے ملی ٹینٹوں کے 2ٹھکانے تباہ کرنے کیساتھ ساتھ 3سے 4ہینڈ گرینڈ او ر دیگر ساز و سامان ضبط کرلیاگیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایس او جی اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم کو مشکوک اطلاع موصول ہونے کے بعد مذکورہ علاقہ میں ایک تلاشی مہم چلائی گئی جس کے دوران ملی ٹینٹوں کے دو ٹھکانوں سے 3سے 4 ہینڈ گرینڈر ،تار و دیگر ساز و سامان ضبط کرلیاگیا ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ علاقہ کا ایک شخص پہلے سے ہی سکورٹی فورسز کی تحویل میں ہے ۔