عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//95 ویں آئی سی اے آریوم تاسیس کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر کرشی وگیان کیندر(کے وی کے) سری نگر نے کل ایک تقریب کا اہتمام کیا، جس میں سائنس دانوں، لائن ڈپارٹمنٹ کے نمائندوں اور ضلع سری نگر کے مختلف بلاکوں کے کسانوں کا سنگم دیکھا گیا۔ تقریب میں مرکز کی کامیابیوں، اختراعات، اور متاثر کن کہانیوں کی نمائش کی گئی جنہوں نے کسانوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا ہے۔ پروگرام میں معلوماتی سیمینارز، انٹرایکٹو اور دل چسپ سیشن شامل تھے جن میں فصلوں کی بہتری، مویشیوں کی پیداوار، فصل کے بعد کی ٹیکنالوجی، ہوم سائنس، فلوریکلچر اور ایگری انٹرپرینیورشپ جیسے مختلف شعبوں میں کی گئی نمایاں پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی۔ یوم تاسیس کی تقریب نے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا جس سے کسانوں کو ہولیسٹک ایگریکلچر کے تحت زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں ممکنہ اور آنے والی راہیں تلاش کرنے کے قابل بنایا گیا۔ تقریب کے اختتام پر کسانوں کو مختلف زمروں کے یونٹوں کے دورے پر لے جایا گیاجہاںکسانوں نے معلومات حاصل کیں۔