عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹرہ// جموں وکشمیر کے خطہ چناب میں پیر کی دیر شام زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم اس دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ پیر کی دیر شام 10 بج 07 منٹ پر خطہ چناب میں زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا، جس کی شدت 3.8 تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ زلزلے کی زیرِ گہرائی 5 کلومیٹر جبکہ مرکز ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے سے 80 کلو میٹر جنوب میں تھا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے کٹرہ، ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن میں محسوس کئے گئے۔