کپوارہ//ڈپٹی کمشنر کپوارہ آیوشی سودن نے کلسٹر ہیڈ جے اینڈ کے بینک کپوارہ شاداب محبوب کی موجودگی میں مین مارکیٹ ہندوارہ میں اپنی نوعیت کی پہلی سی آر ایم (کیش ری سائیکلر مشین) کا افتتاح کیا۔یہ ہندوارہ میں اپنی نوعیت کا پہلا اور کپواڑہ ضلع میں دوسرا سی آر ایم ہے جو جدید ترین تکنیکی بینکنگ سہولیات سے لیس ہے اور اس علاقے کے لوگوں کو بینکنگ اوقات سے آگے اور چھٹیوں کے دن بھی نقد رقم نکالنے اور جمع کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ یہ 24 دن کھلا رہے گا۔ہندوارہ کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے، ڈی سی نے جے اینڈ کے بینک کے حکام کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس CRM سے فائدہ اٹھائیں اور اسے کثرت سے استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ مشین خاص طور پر تاجروں اور کاروباری طبقے کے ساتھ ساتھ ہندوارہ کی مقامی آبادی کو فائدہ پہنچائے گی اور ان کے قیمتی وقت اور کوششوں کی بچت ہوگی۔اس موقع پر ڈی سی نے امید ظاہر کی کہ بینک مستقبل میں کپواڑہ ضلع میں اس طرح کے مزید سی آر ایم کھولے گا۔کلسٹر ہیڈ نے کپوارہ ضلع کے لوگوں کو عالمی معیار کی بینکنگ سہولیات اور خدمات فراہم کرنے میں بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔ایل ڈی ایم کپوارہ محبوب الٰہی خان، اے ڈی سی ہندوارہ، نذیر احمد میر،صدر ٹریڈرز فیڈریشن ہندوارہ، تحصیلدار ہندوارہ، ہندوارہ کی مختلف شاخوں کے برانچ مینجر اور جے اینڈ کے بینک کے صارفین اس موقع پر موجود تھے۔