عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر//وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے ہروان علاقے میں واقع ایک مشہور سیاحتی ہوٹل میں ہفتہ کی دیر رات آندھرا پردیش کے ایک سیاح کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والا گڈیجالا بھاسکر (عمر 47) نامی سیاح ہفتے کی رات ہوٹل بسیرا ہروان میں بے ہوش ہو کر گر گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر سکمز صورہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔