عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ٹماٹر اب مرغ کے دو کلو سے بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ سرینگر میں ایک کلو گرام مرغ120 روپے میں دستیاب ہے جبکہ ایک کلو ٹماٹر 250 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع سرینگر میں بھی ٹماٹر کی قیمتوں نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ سرینگر میں جمعہ کو ایک کلو چکن 120 روپے میں دستیاب تھا، جبکہ ایک کلو ٹماٹر 250 روپے فی کلو میں دستیاب تھا۔ ایسے میں اگر کوئی ایک کلو ٹماٹر کی بجائے دو کلو چکن خریدے تو اس کے پاس ابھی دس روپے باقی رہ جائیں گے۔قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹماٹر کچن سے غائب ہو گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کبھی ٹماٹر کی قیمت 80 روپے سے زیادہ نہیں دیکھی۔ پہلی بار ٹماٹر 250 روپے فی کلو مل رہا ہے۔ سنیل کمار، جو 25 سال سے زیادہ عرصے سے سبزی کی دکان چلا رہے ہیں، نے بتایا کہ آج تک نے کبھی بھی ٹماٹر 80 روپے سے زیادہ مہنگا نہیں ہوا۔