سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ہندوستان کا سنہری لمحہ سب کو مبارک ہو۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا تمام سائنس دان بے مثال کارنامے اور ایک ارب سے زیادہ خوابوں کو بلند کرنے کے لیے مبارکبادی کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاند مشن اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں خلائی سنگ میل ایک عالمی خلائی طاقت کے طور پر ہندوستان کے عروج کی گواہی ہیں۔