کے سی ہنڈائی پر SUV Hyundai EXTER کی نقاب کشائی
عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//کے سی ہنڈائی، سری نگر نے کلSUV، Hyundai EXTER کو لانچ کیا، جس کا مقصد اپنے سیگمنٹ میں بینچ مارک کو نئے سرے سے متعین کرنا ہے۔نقاب کشائی کی تقریب اکشے جموال TSM-Hyundai Motor India Ltd، کے ساتھ راجو چودھری،چیئرمین-KC گروپ، اور سہیل خانCEO KC Hyundai کے ساتھ منعقد ہوئی۔اس موقعہ پر علی محمد ڈار، شیخ روحیل، شبیر احمد باراتی، آصف شاہ، آصف رشید اور میڈیا برادری کے معزز مندوبین، بینکرز، ،صارفین اور تمام اسٹاف ممبران بھی موجودتھے۔ اکشے جموال نے KC Hyundai کو اپنی نئی کار کے آغاز پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ SUV جدید ڈیزائن، ذہین ٹیکنالوجی اور غیر معمولی کارکردگی کے لیے Hyundai کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔سہیل خان نے SUV متعارف کروانے پر فخر کا اظہار کیا جو ہنڈائی کے جدت اور کارکردگی کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ صارفین کے لیے اعلیٰ ترین سطح کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے حفاظت اور سہولت کو ترجیح دیتا ہے۔