Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

درسِ قرآن اگر تم نے بھُلایانہ ہوتا ! فکرو ادراک

Mir Ajaz
Last updated: July 14, 2023 1:03 am
Mir Ajaz
Share
9 Min Read
SHARE
سید اسامہ ہدوی

 

قرآنِ کریم دین اسلام کی مذہبی کتاب ہے۔ اور بلا شک و شبہہ یہ ایک مسلمان کے لئے دستورِ حیات کی حیثیت رکھتی ہے۔ قرآنِ کریم کا پیغام صرف مسلمانوں کے لیے خاص نہیں ہے بلکہ اسکا پیغام تو خاک دان گیتی پر بسنے والے ہر انسان کے لیے ہے خواہ اسکا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔ قرآن کریم ایک خدائی کتاب ہے جو کے نبِی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی پر نازل ہوئی ہے یہ کتاب خداوند  قدوس کی جانب سے ساری انسانیت کے لیے رب کا پیغام اور میسیج (message) ہے۔ اس کتاب کے ذریعے اللہ تبارک و تعالیٰ انسانیت سے خطاب کرتا ہے اور انہیں راہ ہدایت کو اختیار کرنے کا حکم فرماتا ہے۔ اس بات میں بھی دو رائے نہیں ہے کہ ہر مسلمان دل و جان سے قرآن کی تعظیم کرتا ہے اور اسکی تکریم بجا لاتا ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے کہ جب میں چاہتا ہوں کہ میں رب سے بات کروں تو میں قرآنِ کریم کی تلاوت کرتا ہوں۔ اس بات سے قرآن کریم کے تقدس اور اسکی عظمت کا اندازہ ہو جاتا ہے۔ پر ہمارے لیے مر ڈوبنے کا مقام ہے کہ آج ہماری اس مقدس کتاب کو نذر آتش کیا جا رہا ہے۔ وقتاً فوقتا اسکی توہین کی جا رہی ہے اور اسکے تقدس کو پامال کرنے کی بھرپور کوشش جاری ہے اور ہم مسلمان سوائے واٹساپ اسٹیٹس لگانے کے کچھ نہیں کر پا رہے ہیں۔ ہماری مذہبی کتاب کے ساتھ ہماری نظروں کے سامنے چھیڑ کانی کی جا رہی ہے اور ہم فقط تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔قرآن کی حفاظت کا ذمہ خود رب کریم نے لے رکھا ہے اور جسے رب رکھے اسے کون چکھے اور اسی بات کو کسی شاعر نے بیان کیا ہے:

فانوس بن کے جسکی حفاظت ہوا کرے
وہ شمع کیا بجھے جسے روشن خدا کرے
لیکن اسکے باوجود ہم مسلمان کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قرآن کریم پر انگشت زنی کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں اور کلام اللہ کے ساتھ ایسے ناروا سلوک کرنے والے فتنہ پرور لوگوں کا قلعہ قمع کریں۔ مگر ہمارے لیے بھی افسوس کا مقام ہے کے ہم نے درس قرآنی کو فراموش کردیا بلکہ میں تو کہونگا کہ قوم مسلم نے قرآن کے پیغام کو چھوڑ کر قرآن پر سب سے بڑا ظلم کیا ہے۔ تاریخ گواہ ہے جب تک مسلمان قرآنی پیغامات کو دامن گیر کئے ہوئے تھا تب تک وہ دنیا کا معزز و مکرم ترین قوم تھی اور جس دن مسلمان نے قرآن کے دامن کو چھوڑ دیا اسکے پیغام کو فراموش کردیا تو ثریا سے زمین پر آسماں نے ہم کو دے مارا اور اقبال نے اسی کی عکاسی کی ہے۔
درسِ قرآں نہ اگر ہم نے بھلایا ہوتا
یہ زمانہ نا زمانے نے دکھایا ہوتا
وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہو کر
اور ہم خوار ہوئے تارق قرآں ہو کر
مگر ان گستاخیوں کو جواب دینے کا وقت ہے اور اپنی غیرت ایمانی کو بیدار کرکے حفاظت کلام مجید کے لیے دل و جان قربان کرنے کیلئے تیار ہونے کا وقت ہے۔ ایسے وقت میں اگر مسلمان قرآنی پیغام کو لیکر دوبارہ برسرے میدان آتا ہے تو باطل قوموں میں پھر سے لرزہ آسکتا ہے۔قرآن کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو اگر دندان شکن جواب دینا ہے تو چند نکات پر عمل پیرا ہونے کی سخت ضرورت ہے اور یہی نکات حالات حاضرہ میں ہماری کامیابی کے ضامن ہونگے۔
۱) اپنی نسلوں کو تعلیم قرآن و پیغام قرآن سے روشناس کرائیں۔۲) تلاوت کلام اللہ کی کثرت کی جائیں۔۳) قوم مسلم کے بچوں کے سینوں کو عشق قرآن کا گنجینہ بنائیں۔۴) اپنی اولاد کو قرآن حفظ کرنے پر آمادہ کریں .۵) اپنی اولاد اور اہل و عیال عظمت و رفعت قرآن کا درس دیں ۔۶) قرآن فہمی پیدا کریں۔۷) قرآن کے امن و سکون اور سلامتی والے پیغام کو اقوام عالم تک پہنچائیں اور تبلیغ دین کے کام سر انجام دیں۔۹) قرآن کے آفاقی پیغام کو لیکر اٹھیں اور اقوامِ عالم پر چھا جائیں اور بر سرے پیکار اعلان کریں
قرآن کی امانت سینوں میں ہیں ہمارے
آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا
ان چند نکات پر عمل پیرا ہونے سے ہمارے کافی مسائل حل ہوجائینگے اور جب ہر مسلمان اور غیر مسلم بھی قرآن کی عظمت و مقام سے واقف ہوجائیں گے تو اس طرح کی گستاخانہ حرکتوں سے باز رہیں گے۔اس بات کو کبھی بھی فراموش نہ کیاجائے قرآنی تعلیمات کے بغیر کسی طرح کی کامیابی آپکی ہاتھ نہیں آئیگی بلکہ جب تک آپ نے قرآنی تعلیمات کو اپنے دل میں سمایا ہوا ہے اور آپ اس پر مکمل طور پر عمل پیرا ہیں تب تک کامیابی آپکے قدم چومےگی اور جیسے ہی آپ نے قرآنی پیغامات کو چھوڑ دیا تو آپ زوال کا شکار ہونگے اور یہ دنیا آپکو کہیں کا نہیں چھوڑے گی۔ ایک انسان بھی حقیقی انسان اس وقت بنتا ہے جب وہ اپنی ذات کو قرآنی تعلیمات کے مطابق ڈھال نہ لے۔ قرآن ایک ایسی کتاب ہے جسکو دیکھنا بھی عبادت ہے ،اسکے ہر لفظ پر نیکیاں لکھی گئی ہیں، اسکو پڑھنا عبادت اسکو سننا عبادت ،اسکو یاد کرنا عبادت اسکو سمجھنا عبادت ،اسکی تعلیمات کی تبلیغ عبادت تو جس کتاب کی ہر بات عبادت ہو ،بھلا اس کتاب کے تقدّس اور عظمت کا اندازہ لگائیں اور غور کریں کہ ہم رب کی اس امانت سے کتنے وفادار ہیں اور لمحہ فکریہ بھی ہے کے آج ہم نے قرآن کو فقط بیٹیوں کی شادی میں بطورِ تحفہ دینے والی کتاب سمجھ لیا ہے۔ ہم اب قرآن پر صرف ہاتھ رکھ کر قسمیں کھاتے ہیں حالانکہ اگر اسکو سمجھا جاتا تو منظر ہی کچھ اور ہوتا اگر اسکی حقیقت کو سمجھا جاتا تو ہمیں اس پر ہاتھ رکھ کر قسم نہیں کھانی پڑتی۔ اسلئے قرآن کی اس پامالی میں غیروں نے تو کوئی کسر نہیں چھوڑی ،پر اپنوں نے بھی قرآن کے ساتھ کوئی انصاف نہیں کیا۔ جس کتاب کو پڑھنے کا حکم تھا، اُس کتاب کو الماری کی زینت بنا کر رکھا گیا اور یہ بھی چیخ چیخ کر کہتی رہی کہ میں رب کا فرمان ہوں ،مجھے پڑھا کرو، میں ہی وہ کتاب ہوں جو تمہاری کامیابی کی ضامن ہے۔ ہم سویڈن میں ہونے والے توہین آمیز عمل کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور دعوت فکر دیتے ہیں ہماری قوم کو کہ اس کتاب کے ساتھ انصاف کریں ،اسے حق دیں ،اسکی تلاوت کریں، اسکی تعلیمات کو عام کریں اور نشر کریں، پھر دیکھیں کے باطل بھی آپ سے خوف زدہ ہوگا اور کہیں نا کہیں قرآن کے دشمن بھی قرآن کی تعلیمات کا اعتراف کرینگے اور پھر یہ کتاب تو ہے ہی فرقان۔ آخر میں ایک روز یہ کتاب حق و باطل کے درمیان خط امتیاز کھینچ دیگی اور اپنے ماننے والوں کو دنیا و آخرت میں کامیاب و کامرانی سے دو چار کردیگی۔
[email protected]>
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?