عظمیٰ نیوز سروس
بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے کل یہاںلائن ڈیپارٹمنٹوں کے سربراہان کی ایک میٹنگ منعقد کی جس میں ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ 2023-24ء کے تحت ضلع میں چلائے جارہے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائز ہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے منصوبوں کی سیکٹر وار پیش کا جائزہ لینے کے بعد تمام محکموں اور عملی اِدار وں پر زو ر دیا کہ وہ کاموں کی تکمیل ، تخمینہ لگانا ، ٹینڈرنگ ، الاٹمنٹ اور تمام ترقیاتی کاموں کی ایک مقررہ مدت میں تمام مراحل کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔اُنہوں نے ترقی کی رفتار میں رُکاوٹ پیدا کرنے والے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اَفراد سے کہا کہ وہ مستقل بنیادوں کی پیش رفت کی نگرانی کریںاور متعدد کاموں کی پیش رفت میں رُکاوٹ بننے والے مسائل کو جلد اَز جلد حل کریں۔ ترقیاتی کمشنر نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف سکیموں کے تحت فنڈز کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے بہترین کوششیں کریں۔ڈاکٹر اویس احمد نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ مالی برس2023-24ء کے لئے تمام ترجیحی کاموں کی نشاندہی میں تمام پی آر آئیز کو شامل کریں۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر علی افسر خان ، نوڈل آفیسر کوآرڈی نیشن محمد اشرک حکاک ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد ، آر اینڈ بی ، جل شکتی ، جے کے پی ڈی سی ایل کے ایگزیکٹیو اِنجینئروں ، چیف میڈیکل آفیسر اور دیگر متعلقہ اَفسروں نے شرکت کی۔