پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر سرکار نے ڈائریکٹر سکمز کے اختیارات میں مزید کمی کرتے ہوئے سکمز صورہ اور بمنہ میں تدریسی عملہ کی تقرری پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کرانے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ منگل کو انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ سکمز صورہ اور میڈیکل کالج بمنہ میں براہ راست کوٹا کی تقرری جموں و کشمیر پبلک سروسز کمیشن کے ذریعے ہوگی۔ یہ پہلے ہی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سکمز میں نان گزیٹیڈ اور درجہ چہارم کی اسامیوں کو ایس ایس آر بی کے ذریعے پر کیا جائیگا۔