سری نگر// 18 جولائی سے حج پروازوں کی آمد کے پیش نظر، سری نگر کے علاوہ کشمیر صوبہ کے عازمین حج کے رشتہ دار جو سری نگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین کو حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، 13 جولائی سے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے دفتر سے گاڑیوں کے پاس حاصل کر سکتے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لداخ، جموں صوبہ اور ضلع سری نگر کے عازمین کے رشتہ دار ’پاس‘ حج ہاوس، بمنہ، سری نگر سے آمد کی مقررہ تاریخ سے تین دن پہلے حاصل کر سکیں گے۔
پاسز اٹینڈنٹ/رشتہ دار کے شناختی کارڈ کی زیراکس کاپی جمع کرانے کے بعد جاری کئے جائیں گے، جس پر کور نمبر لکھا ہوا ہو گا۔
عازمین حج کی پروازیں 18 جولائی سے شروع ہوں گی: حکام
