عاصف بٹ
کشتواڑ// جموں وکشمیر پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے منگل کی صبح ضلع کشتواڑ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
یہ چھاپے پاکستان میں مقیم کشتواڑ کے جنگجوﺅں کے خلاف این آئی اے کی خصوصی عدالت جموں کی ہدایات کے مطابق مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق، یہ چھاپے ماری کشتواڑ ضلع کے چھاترو و مغلمیدان علاقوں میں کی جارہی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ چار جنگجووں کے گھروں کی تلاشی لی جاری ہے۔ ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں مجسٹریٹ سمیت مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور ٹیموں کی جانب سے مناسب ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے رہائشی گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ جمال دین نائیک عرف الیاس مدثر ولد غلام قادر بٹ ساکنہ میوہ چھاترو ،گلزار احمد عرف الیاس جاوید ولد عبدالغفار ملک ساکنہ راتھر محلہ کچھال ، شبیر احمد ولد غفار بیگ ساکنہ بیگپورہ سنگھپورہ اور گلابو گوجر ولد ہاشم گوجر ساکنہ راہلتھل مغلمیدان کے گھروں پر چھاپے ماری جاری ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک چھاپے ماری جاری تھی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔