محمد تسکین
بانہال // رام بن کے نزدیک جموں سرینگر قومی شاہراہ کے مسلسل بند رہنے کی وجہ سے اتوار اور پیر کے روز سینکڑوں کی تعداد میں مجبور مسافروں ، سیاحوں اور مریضوں نے سیری چمبہ کے متاثرہ مقام کو پیدل سفر کے ذریعے ہی طے کرکے اپنی اپنی منزلوں کی راہ لی جبکہ سرینگر کے ایک ہسپتال میں فوت ہوئے ادہمپور کے ایک شہری کی میت کو سول کیو آر ٹی رام بن کے رضاکاروں کی مدد سے شاہراہ کے متاثرہ مقام سے پار کرکے کرمچی ادہم پور کی طرف روانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ کم از کم چھ باراتیں بھی چمبہ سیری کے متاثرہ مقام کے آرپار درماندہ تھیں اور ان باراتوں میں شامل دولہے ، دلہنیں اور باراتیوں کو پیدل سفر سے ہی اپنی منزلوں کا رخ کرنا پڑا جبکہ کئی شاہراہ کی بحالی کے منتظر وہاں ہی رکے پڑے ہیں۔