عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//کشمیریونیورسٹی میں پیرکو ڈس ایبلٹی سٹیڈیزپردوروزہ ورکشاپ شروع ہوا۔وائس چانسلر پروفیسرنیلوفرخان نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈس ایبلٹی سٹڈیزکے کلیدی پہلوئوں پر ورکشاپوں کوفروغ دینے میں یونیورسٹی کے رول کواُجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ڈس ایبلٹی سٹڈیزکیلئے سنجیدگی سے ایک سینٹرقائم کرنے پرغور کررہی ہے تاکہ جموں کشمیر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے اس اہم شعبے کوفروغ دیاجائے۔وائس چانسلر نے انگریزی شعبے کو اس ورکشاپ کااہتمام کرنے پرمبارکباددی۔