عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں مسلسل دوروز سے ہورہی بارشوں کے سبب جہاں متعدد مقامات پر سڑکوں ،رہایشی عمارتوں و پلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا جسکے بعد سوموار کی صبح ضلع میں زلزلے کے جھٹکوں نے رہی کسر پوری کردی اور لوگ خوفزہ ہوکررہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گڑشتہ دوروز سے ضلع کے بالائی و میدانی علاقوں میں مسلسل بارشیں ہوتی رہیںجس سے متعدد مقامات پر سڑکیں زیرآب آئیںجبکہ رہایشی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ۔ درابشالہ میں کی مکانات و دوکان کو نقصان پہنچا ہے۔ فاروق احمدکے مکان کو بھی بارشوں کے سبب شدید نقصان پہنچا اور انھیں دوسری جگہ منتقل کردیاگیا۔ ناگسینی کے ہیار پولر میں بھی کئی مکانات کو نقصان پہنچاہے اور زمین کھسکنے کے سبب مکانات گرنے کے قریب ہیں۔لوگوںنے انتظامیہ سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔ دچھن سے ملی تفصیلات کے مطابق دچھن کے متعدد علاقے مسلسل تیسرے روز بھی گھپ اندھیرے میں ڈوبے ہو ئے ہیں۔علاقہ میں بجلی کے کھمبوںو ترسیلی لاینوں کو نقصان پہنچا ہے جنھیں بحال کرنے کا کام جاری ہے۔ہونزڈ میں موسلادھار بارشوں کے سبب تتہ پانی گھاٹ کو نقصان پہنچاہے۔ سرتھل کو جوڑنے والی سڑک کو بارہ گھنٹے بعد آمدورفت کے قابل بنادیاگیا۔ یہ سڑک گالی گڑھ کے قریب پسی کی زدمیں آئی تھی۔ سنتھن و مرگن سڑک پر آمدورفت کو تین روز بعد بحال کردیاگیاجس دروان سینکڑوں گاڑیوں نے سڑک پر سفرکیا۔ موسلادھار بارشوں کے سبب جہاں زمین کھسکنے سے مکانات کو نقصان پہنچا وہیں رہی کسر زلزوں نے پوری کردی ۔زلزلوں سے متعدد عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچاہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے قصبہ کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا اور محکمہ میونسپل و مال کے افسران کو ہدایت دی کہ پرانی عمارتوں کی جلدازجلد نشان دہی کی جائے اور نئے تعمیر ہورہے مکانات کو ماہرین کی نگرانی میں بنایاجائے تاکہ زلزلوں سے نقصان کم ہوسکے۔