بختیار کاظمی
سرنکوٹ//سب ڈویژن سرنکوٹ میں بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے ایک 30سالہ نوجوان کی موت واقع ہو گئی ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ محکمہ بجلی کا عارضی ملاز م واجد قریشی ولد نواز احمد سکنہ درابہ تحصیل سرنکوٹ کا رہائشی گاوں دھڑا موہڑہ میں ٹرانسفارمر کی مرمتی کام رہا تھا کہ اچانک ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران بجلی کی تاروں سے ہاتھ لگنے سے تقریباً زمین کی سطح سے 4 سے 5 فٹ اونچائی پر لٹک گیا۔دائیں بازو پر بجلی کا زبردست جھٹکا اور چوٹیں آئیںنتیجتاً اسے گورنمنٹ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سرنکوٹ منتقل کیا گیا لیکن بجلی کا جھٹکا لگنے سے اس کی موت ہو گئی۔ اس تناظر میں پولیس اسٹیشن سرنکوٹ میں ایف آئی آر درج کی گئی اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔علاقہ مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ عمل کی مکمل تحقیقات کر کے مذکورہ نوجوان کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے ۔