سری نگر// سری نگر میں پولیس نے ایک شخص کو لڑکیوں کو ہراساں کرنے، تعاقب کرنے، حملہ کرنے اور آن لائن عصمت دری کی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
سری نگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا، “سید شمعون ہمدانی ولد محمد ایوب ہمدانی ولد انور کالونی راولپورہ کو لڑکیوں کو ہراساں کرنے، تعاقب کرنے، حملہ کرنے اور آن لائن ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے”۔
انہوں نے بتایا کہ ایک بہادر لڑکی نے اس سلسلے میں ثبوت کے ساتھ شکایت پولیس تھانہ صدر میں درج کروائی، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ صدر سرینگر میں آئی پی سی کی دفعہ 354، 294، 506، اور 509 کے ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 58/2023 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
لڑکیوں کا تعاقب، ہراساں کرنے اور عصمت دری کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار: پولیس
