رام بن// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر کیفٹیریا موڑ اور مہاڑ کے درمیان ایک گاڑی دریا چناب میں جاگری جس کے بعد مقامی این جی او اور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کی سہ پہر کو سری نگر جموں قومی شاہراہ پر مہاڑ کے مقام پر ایک گاڑی لڑھک گئی جو سیدھے دریائے چناب میں جاگری ۔
عین شاہدین نے بتایا کہ جوں ہی گاڑی دریا میں جاگری تو وہ ڈوب گئی اور اس کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔
انہوں نے کہاکہ گاڑی میں کتنے لوگ سوار تھے یہ کہنا قبل از وقت ہی ہوگا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک ریسکیو آپریشن جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
رام بن میں گاڑی دریائے چناب برد، بچاؤ کاروائی جاری