سری نگر// سری نگر ضلع کے راج باغ علاقے میں بدھ کو دو افراد کی طرف سے چاقو کے وار سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا تاہم ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ زیرو برج راجباغ کے قریب ایک نوجوان پر دو افراد نے چاقو سے حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے کے لیے دریائے جہلم میں کود گئے۔ تاہم، انہیں بی ایس ایف نے گرفتار کر لیا۔
افسر نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔
سرینگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا، “سونوار کے ایک لڑکے حسیب بھٹ کو دو 17 سالہ نابالغوں نے چاقو سے وار کیا، جن میں سے ایک سونوار کا رہائشی ہے جبکہ دوسرا راج باغ کا رہائشی ہے”۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں آئی پی سی کی دفعہ 341، 323،307، 34 کے تحت کوٹھی باغ پولیس تھانہ میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور جرم میں استعمال چاقو بازیاب کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی کے بازو پر چوٹ آئی ہے تاہم اس کی حالت مستحکم ہے۔
سرینگر میں چاقو زنی کا واقعہ، 2 ملزمان گرفتار
