سری نگر// وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے مومن آباد علاقے میں ایک سٹور کی عمارت میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مومن آباد میں ایک سٹور کی عمارت کے ہارڈویئر میں زبردست آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے ہی۔
انہوں نے بتایا کہ شعلوں پر قابو پانے اور آگ کو پھیلنے سے روکنے کی بڑے پیمانے پر کوششیں جاری ہیں، کیونکہ علاقہ گنجان ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔