عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // سیکورٹی فورسز نے کولگام میں ملی ٹینٹوں کے ایک ساتھی کو بٹہ مالو سرینگر سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق لشکر ساتھی یاسر احمد ایتو ولد عبدالرشید ساکن گلشن آباد کیموہ کولگام کو بٹہ مالو بس سٹینڈ سے چار پرفیوم آئی ڈیز کیساتھ گرفتار کیا گیا۔ اسکے خلاف بٹہ مالو پولیس تھانے میں زیر نمبر 77/2023، دھماکہ خیز موادگی اور اسلحہ بر آمدگی دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔