عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وزیرباغ سرینگرمیں ہفتہ کوسی آرپی ایف کے اہلکار نے مبینہ طور پراپنی سروس رائفل سے خودکوگولی مارکراپنی زندگی کاچراغ بجھادیا۔وزیرباغ سرینگرمیں تعینات سی آرپی ایف کی 117ویں بٹالین کے ایک کانسٹیبل نے مبینہ طور پراپنی سروس رائفل سے خودپرگولی چلادی اور جسم میں گولی پیوست ہونے سے وہ موقعہ پرہی دم توڑبیٹھا۔تاہم خون میں لت پت سی آرپی ایف اہلکارکو اسپتال منتقل کیاگیا،جہاں ڈاکٹروںنے اُسے مردہ قراردے دیا۔پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ فورسزاہلکار کے اس انتہائی اورجان لیوا اقدام کی وجوہات کاتاحال کچھ سراغ نہیں لگ سکالیکن اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ اس دوران شہرسرینگرکے چھتہ بل علاقے میں ویر کے نزدیک اُس وقت سنسنی پھیل گئی ،جب یہاں ایک دماغی طور پرمعذور شخص نے اچانک دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی۔اسکی اطلاع ملتے ہی دریائی پولیس اورایس ڈی آرایف کے اہلکاروں نے فوری بچائو کارروائی شروع کی ۔ریسکیو اہلکاروںنے جہلم میں کودنے والے شخص کو زندہ بازیاب کیااوراسکو اسپتال منتقل کیاگیا،جہاں اُسکی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ جے کے این ایس