سرینگر /عظمیٰ نیوز سروس/وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز شاندار پہل “وِتستا- دی فیسٹیول آف کشمیر” کی تعریف کی جس میں کشمیر کی بھرپور ثقافت، فنون اور دستکاری کی نمائش کیجارہی ہے۔کشمیر کے بھرپور فن، ثقافت، ادب، دستکاری اور کھانوں کو پورے ملک تک لے جانے کے لیے وِتستا پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔چنئی سے شروع ہونے والے ان پروگراموں کا سلسلہ سرینگر میں اختتام پذیر ہوا، جس میں نوجوانوں نے کشمیری ثقافت کو جاننے کے لیے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ کشمیر کی ثقافت کو عوام تک پہنچانے کے لیے ورکشاپس، آرٹ انسٹالیشن کیمپس، سیمینارز، دستکاری کی نمائش جیسے کئی پروگرام منعقد کیے گئے، جن میں لوگوں نے شرکت کی اور کشمیر کی ثقافت سے روشناس ہوئے۔Vitasta پروگرام کے بارے میں امرت مہوتسو کے ٹویٹ تھریڈز کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛ “اس شاندار اقدام کے لیے بہت بہت مبارکباد۔انہوں نے کہا’’وتستا،کشمیر کا میلہ‘‘ کئی سالوں کے بعد منعقد ہوا ہے، اور اس نے نہ صرف ملک بھر کے لوگوں کو ریاست کی بھرپور ثقافت اور ورثے کو جاننے کا موقع فراہم کیا ہے، بلکہ یہ پروگرام بھی ہم وطنوں کو متحد کرنے کی ایک بہترین کوشش ہے۔”