ٹی ای این
سرینگر// کلیدی عالمی منڈیوں میں سست روی کی وجہ سے گذشتہ مالی برس میں 20 فیصد کی کمی کے بعدبڑی حد تک برآمد ات پر مبنی ہندوستانی دستکاری کی صنعت کو اس مالی سال میں 6سے8 فیصد کی گراوٹ کا سامنا ہوسکتا ہے۔اقتصادی سرگرمیوں کی درجہ بندی کرنے والی ایجنسی CRISIL ریٹنگز نے پیر کو کہا کہ یوروپ اور دیگر کئی ممالک میں زبردست معاشی دبائو کا اثر اب وہاں پر خریداری پر بھی پڑنے لگا ہے اور اس کا لازمی اثر بھارت کی دستکاری برآمدات پر بھی پڑنے کا امکان ہے اور اب اگلے برس یہ گراوٹ7سے 8فیصد تک رہ جائے گی۔